ابراہیم عزیزی نے بدھ کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ امریکا کی خطے میں موجودگی دیرپا نہیں رہے گی اور بالآخر اسے اپنے فوجی اڈوں سمیت پورے خطے سے انخلا پر مجبور ہونا پڑے گا۔
انہوں نے لکھا کہ وہ دن زیادہ دور نہیں جب آپ کو صرف خطے ہی سے نہیں بلکہ ان تمام ممالک سے بھی نکال دیا جائے گا جو آج آپ کے دہشت گرد اڈوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔
ایرانی رکنِ پارلیمان نے مزید کہا کہ اس مرحلے پر امریکا کو اپنے بیرون ملک فوجی اڈوں پر خرچ ہونے والے وسائل اپنی داخلی سلامتی برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرنا پڑیں گے۔
ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ خطے کے حالات اس سمت بڑھ رہے ہیں جہاں امریکی فوجی موجودگی کے خاتمے کا مطالبہ مزید شدت اختیار کرے گا اور بالآخر واشنگٹن کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔
آپ کا تبصرہ